خود روزگار سکیم :50 ارب روپے کے قرضے دئیے گئے


لاہور( سٹاف رپورٹر)پنجاب میں وزیراعلی خود روزگار سکیم کے تحت 1.5 ملین افراد کو 50 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ وزارت صنعت وتجارت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خود روزگار سکیم کے تحت اب تک صوبہ میں 1.5 ملین افراد کو 49.78 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب روزگار سکیم کے تحت 1268 افراد کو 730 ملین روپے کے قرضے  جاری کئے گئے ہیں۔ اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو ایک لاکھ روپے سے 10 ملین روپے تک قرض حاصل کرنے کی سہولت ہے۔ مزید برآں صوبہ میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اس سکیم کے تحت پانچ سال میں 30 ارب روپے مالیت کے قرضے فراہم کرنے کا ہدف ہے، جس سے 1.6 ملین خاندانوں کو روزگار دستیاب ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایچ ڈی سی سکیم کے تحت 1.2 ملین روپے کے 48 قرضے جبکہ سی ایم ایس ای سی کے تحت 18.4 ملین روپے کے 110 قرضہ جات اور بہاولنگر اور چولستان کی ہنر مندوں خواتین  کو 4 ملین روپے کے 168 قرضے بھی فرہم کئے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن