پتوکی ( این این آئی) احساس کفالت پروگرام سروے درست نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔ بڑی تعداد میں مستحق خواتین کو احساس سروے میں نا اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام سروے میں نا اہل قرار دی گئی خواتین کو دوبارہ سروے کاکہا گیا ہے۔ لیکن ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں دوبارہ سروے نہ ہونے سے کثیر تعداد میں خواتین روزانہ خوار ہوکر واپس چلی جاتی ہیں، خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فوری نوٹس لیں ۔