پاکستان اورمشرقی ایشیا :دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھ گیا

Mar 21, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چین، جاپان،جنوبی کوریا سمیت مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کیساتھ پاکستان کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی ایشیا کوپاکستان کی برآمدات میں 44.74 فیصد جبکہ درآمدات میں 45.46 فیصدکی نموہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چین،جاپان، جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.066 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.74 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم  1.427 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45.46 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

مزیدخبریں