ملک نواب شیر وسیر نے پاکستان  تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا 

Mar 21, 2022

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ملک نواب شیر وسیر نے موجودہ حالات کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حلقہ کے بہترین مفادات کو مدنظر رکھ کر اور اپنے علاقہ کے دیرینہ سیاسی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد مبینہ طور پر پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن میںوزیراعظم عمران خان کیساتھ اس بنیاد پرالحاق کیا تھا کہ وہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا عزم لے کر آئے تھے جبکہ الیکشن کے دوران انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں، آئی ایم ایف سے بھیک نہ مانگنے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے وعدے کیے تھے لیکن قابل امر افسوس یہ ہے کہ موصوف نے عوام کو نوکریاں دینا تو کجا انہیں مزید بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا جبکہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کا وعدہ کرکے کشکول لئے پھرتے رہے، دوسری طرف ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت انتشار کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے اپنے قریبی ساتھی بھی انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں ملک نواب شیر وسیر کا مزید کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا وعدہ کرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم موجودہ حکومت کی ناکام اور ناقص پالیسیوں نے ان کے تمام کیرئیر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
 ملک نواب شیر وسیر 

مزیدخبریں