اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) خیبرپی کے کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور اورکزئی سکائوٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد پہلا اورکزئی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ میں شامل ضم اضلاع ڈسٹرکٹ اورکزئی میں کلایہ کے مقام پر منعقد ہونے والے پہلے اورکزئی فیسٹیول میں روایتی کھیلوں سمیت جمناسٹک اور پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ فیسٹیول میں روایتی کھانوں، ہینڈی کرافٹ سٹالز، فائن آرٹس، ریسکیو 1122 سٹال، روایتی حجرہ، بچوں کی ٹیبلو پرفارمنس، روایتی رباب موسیقی سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اشتیاق خان اور ڈپٹی کمشنر کلایہ اورکزئی آصف رحیم کا کہنا تھا ہماری سیکورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیوں کی بدولت یہاں امن قائم ہوا ہے اور اب یہاں کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کرنے کا موقع ہے۔
اورکزئی فیسٹیول