فرخ حبیب اوآئی سی  وزرا خارجہ کے استقبال کے لئے وزیر مہمان داری نامزد 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو اوآئی سی کے 48 ویں اجلاس میں وزرا خارجہ کے استقبال کے لئے وزیر مہمان داری نامزد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں 22اور 23مارچ کو اوآئی سی کا اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے، او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے ممبر ممالک کے وزرا خارجہ اتوار کہ سہ پہر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچنا شروع ہوں گے، وزیر مہمان داری فرخ حبیب او آئی سی کے ممبر ممالک کے وزرا خارجہ کا خیر مقدم کریں گے۔
فرخ حبیب

ای پیپر دی نیشن