اسلام آباد(خصوصی خبر نگار) لی تیسری چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سیلرز نے برتری حاصل کر لی۔ آر ایس ایکس کیٹگری میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے پاکستان کے قاسم عباس، سجاد محمد اور محمد عرفان نے اپنے نام کیے۔ لیزر 4.7کیٹگری میں سونے کا تمغہ تھائی لینڈ کے کان کیچون، چاندی کا تمغہ پاکستانی زین بنیامین نے اور کانسی کا تمغہ سری لنکا کی دھنیکا ساکیا نے حاصل کیا۔ آپٹیمسٹ کیٹگری میں سونے اور چاندی کے تمغے تھائی لینڈ کے پتچرافان اونگکولوے اور پیتی پوم جاروینپوم نے جیتے جبکہ کانسی کا تمغہ پاکستان کی مریم سجاد عباسی نے اپنے نام کیا۔ پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل شمس الحق، مشیر انجینئرنگ، چیف آف ایئر سٹاف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پہلی بار قومی جیٹ اسکی چیمپئن شپ2 کیٹگریز 1200cc سے نیچے اور 1200ccسے اوپر میں بھی کھیلی گئی جس میں واصف علی نے 1200ccسے نیچے کی کیٹگری میں ٹائٹل جیتا جبکہ سید عبدالکریم نے 1200ccسے اوپر کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سیلرز، برتری
ایئرچیف انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئن شپ، پاکستانی سیلرز کی برتری
Mar 21, 2022