2 مارچ تک اجلاس نہ بلانا آئین شکنی، سزا آرٹیکل 6 میں درج، ن لیگ

اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپیکر نے 22 مارچ سے پہلے اجلاس نہ بلایا تو آئین شکنی ہوگی۔ آئین شکنی کے بارے میں آرٹیکل 5  واضح ہے اور آرٹیکل 6  میں سزا درج ہے۔ سپیکر 14  روز سے زائد تاخیر نہیں کر سکتے۔ مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ارکان کی نہیں، عمران صاحب کے جانے کی باری ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپیکر جانبدار بن چکے ہیں۔ عمران خان کو یقین ہوگیا کہ اس کے دن پورے ہو گئے ہیں۔ عمران خان کو وہی نکالیں گے جنہوں نے ان کو منتخب کیا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ جب وزیر اعظم جلسوں پر آ جائے تو سمجھو وقت پورا ہو گیا۔ آج حکومت کی نااہلی خطرہ بن چکی ہے۔ اجلاس بلانے سے متعلق آئینی شق پر سپیکر کو جواب دینا ہوگا۔ آئین کو فالو نہ کیا تو ہم دھرنا دیں گے۔
لیگی رہنما، پریس کانفرنس

ای پیپر دی نیشن