سیول(شِنہوا)جنوبی کوریا کی نیوزایجنسی یون ہاپ نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا نے اتوار کو اپنے مغربی ساحل سے متعدد راکٹ لانچرز کی مدد سے 4 مشتبہ فائر کئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر چھی آنگ وا ڈائی نے کہا کہ آج صبح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے نائب وزارتی ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پیرامیٹرز ڈیٹا کا تجزیہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کے تحت کیا جائے گا۔ جنوبی کوریا کی حکومت چوکس رہے گی اور عوامی جمہوریہ کوریا کی حرکات پر نگاہ رکھے گی۔