سعودی تنصیبات پر ڈرون حملے، یمن، اتحادی فورسز نے 62 حوثی باغی مار ڈالے

صنعا، ریاض (آئی این پی، این این آئی) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جیزان  میں آرامکو تیل کمپنی کی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ ترجمان عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے ظہران کے پاور سٹیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ حوثی باغیوں کے 4  ڈرونز تباہ کر دیئے گئے، ساتھ ہی خمیس مشیط کے گیس سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔ عرب فوجی اتحاد کے مطابق شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یمن کی قومی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے مآرب کے جنوبی محاذوں پر سٹرٹیجک فوجی مقامات کو آزاد کرانے اور بحال کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ لڑائی میں حوثی ملیشیا کو تکلیف دہ ضربیں لگیں اور ان کے 62سے زائد جنگجو مارے گئے جبکہ چار گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
یمن

ای پیپر دی نیشن