اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگوں کے ناخوش ہونے کاتاثرغلط ہے، اقوام متحدہ کے عالمی ہیپی نیس انڈکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، قومی معیشت کے تمام اشاریے نموکی عکاسی کررہے ہیں اورمعیشت مضبوط بنیادوں پراستوارہے،برآمدات، ترسیلات زر اوربڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ سے ثابت ہورہاہے کہ ہماری معیشت میں زورہے، جاری مالی سال میں جی ڈی پی کی نمو5 فیصد سے زیادہ رہنے کاامکان ہے،غیریقینی سیاسی صورتحال چند دن میں ختم ہوجائیگی۔ اتوارکویہاں پاک چائنا سینٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ ایسا تاثردیاجارہاہے کہ پاکستان میں لوگ ناخوش ہیں جودرست نہیں ہے،حال ہی میں اقوام متحدہ کے عالمی ہیپی نیس انڈکس کے اعدادوشمارآئے ہیں جس میں پاکستان 67 ویں نمبرپرہے، 2018 میں پاکستان اس انڈکس میں 75 ویں نمبرپرتھا، پاکستان کی 7 درجہ کی بہتری ہوئی ہے، اس کے برعکس 2018 میں بھارت اس انڈکس میں 133 ویں نمبرپرتھاجواب 139 ویں نمبرپر ہے، بھارت کی چھ درجہ تنزلی ہوئی ہے، اسی طرح بنگلہ دیش 115 ویں نمبر سے 125 ویں نمبرپرچلاگیاہے، پاکستان اس فہرست میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں سہرفہرست جبکہ ایشیا کے ٹاپ 15 ممالک میں شامل ہے۔ اسلئے یہ تاثردرست نہیں ہے کہ پاکستان میں لوگ خوش نہیں ہیں ۔
شوکت ترین
iعالمی ہیپی نیس انڈکس میں پاکستان کی درجہ بندی7پوائنٹس بہتر،شوکت ترین
Mar 21, 2022