او آئی سی اجلاس: وزیراعظم کا خیرمقدمی پیغام

Mar 21, 2022 | 08:58

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ 48 ویں او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، وفود اور مبصرین کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئےآپ کی آمدباعث فخرہے وزرائےخارجہ کانفرنس کا موضوع ’’اتحاد، انصاف اور ترقی‘ ہے کانفرنس میں وسیع البنیاد موضوعات پر گفتگو ہو گی۔

مزیدخبریں