کھانوں میں میتھی کا استعمال نا صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ اس سے بہت سے طبّی فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔میتھی کا مصالحہ جات کے علاوہ دواؤں میں بھی استعمال کیا ہوتا ہے، یہ آئرن، فائبر، میگنیشیم اور نمکیات پر مشتمل ہوتی ہے۔ماہرین کا میتھی کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ انسانی جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے۔بہت سے گھروں میں میتھی کا استعمال شوگر کے مریضوں میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے لیے بھی کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے افراد جوکہ سر میں خشکی اور خراب بالوں سے پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی میتھی کے استعمال سےحل ہوسکتا ہے۔اتنا ہی نہیں جو لوگ اپنے چہرے پر ایکنی سے پریشان رہتے ہیں وہ اگر میتھی کا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگائیں تو ایکنی نکلنا کم ہوجائے گی۔جبکہ میتھی کا تیل خشک جلد کی نمی بڑھانے کے لیے بہت فائدے مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کئی طرح کے کیمیکلز والے مہنگے کاسمیٹکس پراڈکٹس کا آسان اور سستانعم البدل ہے۔ایسی مائیں جوکہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، اُن کے لیے میتھی کا استعمال دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے بہترین ہے۔