شیخ رشید کی خانہ بدوشی کی سیاست اور وزارت کا سورج دھل رہا ہے ناصر شاہ

Mar 21, 2022

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی خانہ بدوشی کی سیاست اور وزارت کا سورج ڈھل رہا ہے، وزیر اعظم کابینہ سمیت پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی اور اخلاقی اعتبار سے وزیر اعظم اور ان کی پوری کابینہ اقتدار سے فارغ ہوچکی ہے، ایسی صورتحال میں بڑی بڑی باتیں کرنا، مایوسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اعتماد کھونے کے بعد وزرا کس منہ سے دھمکیاں دے رہے ہیں، شیخ رشید چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کریں تو اخلاقیات کا خیال رکھیں، آپ کی گیدڑ بھبکیوں اور بد اخلاقیاں آپ کو بچا نہیں سکتیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ ہائوس پر حملے میں ہم شیخ رشید کو بھی ملوث سمجھتے ہیں، عمران خان، ان کے وزراء اور غیر منتخب ٹیم پی ٹی آئی کی تباہی کا سبب بنے، یہ لاوا پی ٹی آئی میں گزشتہ 2  سالوں سے پک رہا تھا جو اب پھٹا ہے۔لاوا پھٹنے کے بعد صرف کالی راکھ رہ جاتی ہے، مارچ کے آخر تک یہ سارے زبان دراز ڈھونڈے نہیں ملیں گے، اب بھی وقت ہے عمران خان مستعفی ہوجائیں اور جمہوری تسلسل قائم رکھیں۔دیگر صورت رسوائی عمران خان کا مقدر ہے۔
و زیر بلدیات سندھ

مزیدخبریں