ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے  نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

آکلینڈ(اے ایف بی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 204 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اتوار کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 19 ویں میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 203 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، میڈی گرین نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلینڈ ویمنز کی طرف سے کیٹ کراس اور سوفی ایکلیسٹن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نیتلی سکیور نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کپتان ہیتھر نائٹ 42 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں، نیوزی لینڈ کی طرف سے فرانسس میکے نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیتلی سکیور کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن