کراچی (اسپورٹس رپورٹر)یوم پاکستان کے سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن ہاکی گراؤنڈ میں بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب اور بلدیہ ایگلز کلب کے مابین ایک نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں بلدیہ ہاکی کلب نے 4-3سے کامیابی حاصل کی اس میچ کو گریس فل گرامر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر اور بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب کے پیٹرن انچیف محمد سلیم نے منعقد کیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی موسیٰ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 115 کے جنرل سیکریٹری آصف موسیٰ تھے. اسکے علاوہ بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب کے پیٹرن ان-چیف سر سلیم، صدر محمد شاہد نذیر اور پلیرز حمید بھائی ، ولایت علی اور اظہر حسین شاہ نے شرکت کی۔