گلین میکسویل نے بھارتی نژاد وینی کو شریک حیات بنالیا

Mar 21, 2022

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے بھارتی نژاد وینی کو شریک حیات بنالیا۔آئی پی ایل 2022 سے قبل آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے بھارتی نژاد گرل فرینڈ وینی سے شادی کرلی، وہ میلبورن میں سکونت رکھتی ہیں اور فارمسٹ ہیں۔آسٹریلوی آل راؤنڈر نے ہفتے کو ہونے والی شادی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے، نجی تقریب ہفتے کو میلبورن میں منعقد ہوئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب میں کرکٹر کے 350 قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے،ان کی اہلیہ وینو کا تعلق تامل فیملی سے ہے۔

مزیدخبریں