کراچی ( سٹی نیوز) سراج السالکین والصالحین باباجلال الدین القادری ؒ آف نواں کلی شریف کا عرس مبارکا انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا،اس سلسلے میں دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میںعظیم الشان جلسے کاانعقاد کیاگیا جس سے میزبان مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیروسربراہ جماعت قادریہ علیمیہ پاکستان مفتی الشاہ محمدعبدالعلیم قادری ضیائی، استاذ العلماء شیخ الحدیث مفتی قاضی محمداحمد نعیمی، سربراہ جمعیت علماء مجددیہ نعیمیہ پاکستان استاذالعلماء مفتی نذیر احمدجان نعیمی ودیگر نے خطاب کیا۔جلسے میں صاحبزادہ علامہ محمد فیض الہادی قادری،صاحبزادہ مفتی عبدالباسط قادری، مفتی عثمان محمودنعیمی، مفتی عبدالغفارقادری، صاحبزادہ پیر عدنان قادری،پیر عبدالوحید خانزادہ،فقیرملک محمد شکیل قاسمی، خلیفہ محمدندیم قادری، سید اصغرعلی شاہ ، غازی نعمان قادری، حافظ مرسلین قادری، عبدالحکیم قادری،صاحبزادہ معین قادری سمیت علماء ومشائخ، مذہبی،سیاسی،سماجی اور دیگر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے برصغیر پاک وہند میں اسلام کی سربلندی، ترویج واشاعت میں علماء ومشائخ کے کرداراور خدمات پر روشنی ڈالی۔
دارالعلوم قادریہ سبحانیہ
دارالعلوم قادریہ سبحانیہ میںباباجلال الدین القادری کا عرس
Mar 21, 2022