تنظیم الاعوان کا پرتکلف عشائیہ،فاروق اعوان  زاہد اعوان ، صدیق اعوان ودیگر شریک

کراچی (سٹی نیوز)تنظیم الاعوان پاکستان سندھ کی رجسٹریشن کی خوشی میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام،رہنمائوں کی بڑی تعداد میں شرکت، اعوان برادری کے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم الاعوان سندھ کی رجسٹریشن کے موقع پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں رہنمائوں نے اپنے عہد کی تجدید نو کی۔ اس موقع پر چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان سندھ فاروق اعوان، وائس چیئرمین محمدزاہد اعوان، صدرصدیق اعوان ، جنرل سیکریٹری حمید کریم اعوان ،یوتھ سندھ کے صدر نعیم اعوان اور دیگر رہنمائوں،عہدیداران، ممبران اور اعوان برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین فاروق اعوان نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اعوان برادری کے مسائل کیلئے ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں مسائل کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کی جائیگی۔تنظیم الاعوان پاکستان سندھ کے وائس چیئرمین محمدزاہد اعوان نے کہا کہ اعوان برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑا کردار ہے لیکن ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے بہت مشکلات کا سامنا تھا لیکن ایک پلیٹ فارم سے اب ہم اپنی کاوشوں کو تیز کرینگے اور مقاصد کے حصول سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پلیٹ فارم کے اپنی برادری کو یکجا کرنا ہے ،غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے ا?واز اٹھانی ہے، بچوں کی تعلیم کیلئے کاوشوںکو تیز کرنا ہے، ترقیاتی کام کروانے ہیں اور اعوان برادری کو میڈیکل کوٹہ دلوانا ہے اور اس فورم کو مثبت سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنا ہے۔
تنظیم الاعوان 

ای پیپر دی نیشن