کراچی (سٹی نیوز) میرج بیورو آرگنائزیشن کی صدر مس کرن اور آل میچ میکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ نے متفقہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ میرج بیورو کا یہ مقدس پیشہ ہے جس میں کچھ نام نہاد لوگ میچ میکربن کر اس مقدس پیشے کو بد نام کر رہے ہیں، محمد منصورنامی شخص دانیال میمون کے جعلی نام سے میرج بیورو کے شعبے کوبدنام کر رہا ہے، تمام میچ میکرز کی متفقہ رائے سے اس کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔اس موقع پر آل میچ میکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم ایسے لوگوں کو قطعی برداشت نہیں کریں گے جو فراڈ کر کے میرج بیورو کے پیشے کو خراب کرنے کی مذموم حرکت کرے۔ محمد منصور عرف دانیال میمون کی سرپرستی میں دو خواتین شامل ہیں جن کی ایف آئی آر نمبر 66/7 تھانہ سچل میںدرج کروادی گئی ہے، ہماری حکام سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر کوگرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے نام نہاد لوگوں کو اپنی صفوں سے صاف کردیا ہے جو کہ میچ میکر بن کر لوگوں ورغلانے کی گھنائونی حرکت کرتے ہیںان کے خلاف بلیک میلنگ کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہیں جس پرہم نے قانونی کارروائی کے لئے تھانہ سچل میں درخواست جمع کروادی ہے۔
مس کرن
میچ میکنگ کے مقدس شعبے کو بدنام نہ کیاجائے، مس کرن
Mar 21, 2022