کے ایم ڈی سی کے طلباء  کی تنظیم"ہوپس" کی زکواۃ مہم شروع

کراچی (سٹی نیوز) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اسٹوڈنٹس کی فلاحی تنظیم "ہوپس" نے نادار اور مستحق مریضوں کی اعانت، ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات کی مفت فراہمی  کیلئے زکوٰ? مہم کا آغاز کردیا ہے۔"پاکستان سینٹر فار فلانتھروپی (PCP)" اور "الحمد شریعہ ایڈوائزری سروسز" سے منظور شدہ یہ فلاحی تنظیم گزشتہ دو دہائیوں سے عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج اور دیگر مستحق اور سفید پوش مریضوں کو روزانہ کم و بیش ایک لاکھ روپے مالیت کی مفت  ادویات اور"ہوپس ڈائگنوسٹکس" لیبارٹری کے ذریعے مفت ڈائگنوسٹک ٹیسٹس کی سہولت دی جا رہی ہے۔ہوپس کی "نو پرافٹ، نو لوس" اسکیم کے تحت کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ، عباسی شہید اسپتال اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں فارمیسیز 24 گھنٹے رعائتی نرخوں میں ادویات فراہم کررہی ہیں۔ہوپس کے رضاکار مختلف اولڈ ایج ہومز، اسکولز، اور یتیم خانوں کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں داخل افراد اور بچوں کیلئے مفت میڈیکل چیک اپس، تحائف اور آگاہی کیمپ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ان کے علاوہ ہوپس کے تحت کرونا سمیت کسی بھی قسم کی قدرتی آفات کے موقع پر مستحقین کی ہرممکن مدد کرتے ہیں۔یہ ساری امدادی سرگرمیاں مخیرحضرات کے تعاون سے ممکن ہوتی ہیں۔مخیر حضرات اپنی عطیات زکوٰ?وصدقات درج ذیل اکائونٹ نمبرمیں جمع کرواسکتے ہیں۔
کے ایم ڈی سی 

ای پیپر دی نیشن