شہر میں بڑھتی رہزنی و ڈکیتی کی وارداتیں بڑا سوالیہ نشان،افضال احمد

کراچی(سٹی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سکریٹری افضال احمد-احمد فہیم-اسلم سومرو-طارق نعیم-محمد اصغر لعل- ڈاکٹر شکیل-ظفر حسن بابو-ناصر فاروقی-شیر افضل تنولی -سید مسعود حسین-فرحان شبیر -مرزا شاہد بیگ دیگر نے بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے اسٹریٹ کرائمز وارداتوں کو روکنے کے سخت اقدامات کئے جائیں کراچی شہر اس وقت جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر ہے کراچی شہر ملک کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے کراچی کی عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے کراچی میں ڈاکوں اور لٹیرے دن دھاڑے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں شہریوں کی طرف سے مزاحمت کرنے پر وہ شہریوں کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں اور واردات کرکے ڈاکوں آسانی سے فرار ہوجاتے ہیں کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیح بنیادوں پر عمل درآمد کر کے مجرموں کو قانون شکنجے میں لے کر قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائیں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔
افضال احمد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...