جامعہ عثمان بن عفانؓ بنارس قصبہ موڑ  میں حفظ القرآن کی تقریب بدھ کو ہوگی 

Mar 21, 2022

کراچی( سٹی نیوز) شیخ محمد نعمان کے اعلامیہ کے مطابق علوم اسلامیہ و عصریہ کی عظیم مادر علمی جامعہ عثمان بن عفان ؓ (5-AL)بنارس قصبہ موڑ کراچی کے زیر اہتمام 23مارچ بعد نماز عصر تا عشاء ’’ حفظ القرآن الکریم و تکمیل صحیح البخاری و تقسیم انعامات ‘‘ کی تقریب ہوگی۔ جس تقریب سے شیخ المشائخ بقیۃ السلف مولانا عبدالعزیز نور ستانی امیر شوریٰ اہلحدیث (KPK)، المعھد القرآن الکریم کے مدیر مولانا خلیل الرحمن لکھوی، مولانا شیخ عثمان صفدر مدیر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر DHAکراچی اور مفتی شوریٰ اہلحدیث KPKابو دائود کے عربی شارح ابو عمار سمیع اﷲ جامعہ ہذا سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام ، طلباء و طالبات سے علمی خطاب فرمائینگے درین اثناء اس سال قرآن کی تکمیل کرنے والے18طلباء ، 6سالہ نصاب کی تکمیل کرنے والی 15عالمات اور4سالہ کورس سے فارغ ہونے والے 27طلباء و طالبات کے علاوہ تکمیل بخاری شریف کی 15عالمات اور تفسیر سے فراغت پانے والی 21طالبات شامل ہیں۔ 
جامعہ عثمان بن عفان 

مزیدخبریں