وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈاؤن سنڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاؤن سنڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاؤن سنڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاؤن سنڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے، اس مرض کے شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات کرنا ہونگے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچے قوم کے بچے ہیں، ان بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاؤن سنڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اور موثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے، خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آج ہمیں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کرنا ہے۔