پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دھونس، دھمکی، نوٹ اور کرنسی کے علاوہ کچھ نہیں کرنا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے لکھا ہے کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی کا اجلاس نہیں ہونے دیں گے اور وہیں دھرنا دیں گے۔
وہ کہتے ہیں اسلام آباد میں OIC کا اجلاس نہیں ہونے دیں گے اور وہیں دھرنا دیں گے
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 21, 2022
عمران خان دنیا میں اسلام کا نام روشن کرے تو اپوزیشن کو تکلیف، مسلمان لیڈرز اور مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر لائے تو انہیں تکلیف
دھونس، دھمکی، نوٹ، کرنسی، دھرنا ورنہ اس کے علاوہ انہوں نے کیا ہے کرنا
جاری کردہ ٹوئٹ میں حسان خاور لکھتے ہیں کہ عمران خان دنیا میں اسلام کا نام روشن کرے تو اپوزیشن کو تکلیف، مسلمان لیڈرز اور مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر لائے تو انہیں تکلیف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو دھونس، دھمکی، نوٹ اور کرنسی کے علاوہ کچھ نہیں کرنا۔