اپوزیشن کو دھونس، دھمکی، نوٹ اور کرنسی کے علاوہ کچھ نہیں کرنا: حسان خاور

Mar 21, 2022 | 11:57

ویب ڈیسک

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دھونس، دھمکی، نوٹ اور کرنسی کے علاوہ کچھ نہیں کرنا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے لکھا ہے کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی کا اجلاس نہیں ہونے دیں گے اور وہیں دھرنا دیں گے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حسان خاور لکھتے ہیں کہ عمران خان دنیا میں اسلام کا نام روشن کرے تو اپوزیشن کو تکلیف، مسلمان لیڈرز اور مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر لائے تو انہیں تکلیف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو دھونس، دھمکی، نوٹ اور کرنسی کے علاوہ کچھ نہیں کرنا۔

مزیدخبریں