افواہیں حقیقت میں تبدیل، عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کرلی

 معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے اپنے تعلقات سے متعلق افواہیں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہوئے ان سے منگنی کی تصدیق کردی۔ دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلقات کی خبریں تھیں اور گزشتہ برس جولائی میں ان کی منگنی ہونے کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں جنہیں عاصم اظہر اور میرب علی نے تعلقات کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا اور اب دونوں نے منگنی کی تصدیق کردی۔ عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے ہیں ۔ ان کی طرح ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ منگنی ہوجانے کی تصدیق کی۔ دونوں نے مداحوں سے نیک خواہشات اور رشتے کے مزید مضبوط ہونے کے لیے دعاﺅں کی درخواست بھی کی۔ دونوں کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن