آئین کی واحد تشریح کے باوجود اسپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت ہے:مریم اورنگزیب

Mar 21, 2022 | 12:40

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین کی واحد تشریح کے باوجود اسپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضا پورا نہ کرکے عمران صاحب اور سپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی واحد تشریح کے باوجود اسپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت، افسوسناک اور سراسر غیر آئینی ہے۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چئیرمن کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں۔عمران صاحب کو اقتدار سے اتنی محبت ہے کہ ایک مزید دن بڑھانے کے لیے آئین کو روند دیا۔

مزیدخبریں