اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان Al Jasser او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب اور مذہبی امور کے بارے میں خصوصی نمائندے علامہ طاہر محمود اشرفی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں امت مسلمہ کو در پیش چیلنجوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. انہوں نے اقوام متحدہ میں اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے قرارداد کی منظوری کو اس مسئلے سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے اپنے تاثرات میں کہا کہ افغانستان میں اپنے بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نیکہا کہ افغانستان میں Humanitarian ٹرسٹ فنڈ کے منشور پر آج دستخط کئے جائیں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کی روک تھام کے بارے میں قرار داد کی منظوری او آئی سی کے رکن ممالک کی مشترکہ کامیابی ہے۔ بنگلہ دیش، تیونس، بوسنیا، صومالیہ، نیجر، گیمبیا اور Cote d ivoire کیوزرائے خارجہ سمیت آذر بائیجان ، لیبیا، ملائیشیا اور Mozambique کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔او آئی سی میں مالدیپ کے مستقل نمائندے محمد خلیل اور بنگلہ دیش کے مستقل نمائندے محمد جاوید Patwary بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔