اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کونسل اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں:وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ آج پہنچ رہے ہیں جو اجلاس کے خصوصی مہمان کی حیثیث سے شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کل ایک سال کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہونگی۔سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے اور کسی بھی رکن کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنیسے نہیں روکا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی طریقے سے عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن