واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آ ئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔ عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق آئینی طریقے سے پی ٹی آ ئی حکومت کو ہٹا کر شہبازشریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آزادی اظہار، صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں۔ مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔ پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انسانی حقوق کے نمائندے ادریس خٹک کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی اور سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا ہے۔