آئی ایم ایف نہ کسی ملک نے جوہری صلاحیت کے حوالے سے کوئی مطالبہ  کیا‘ اسحاق ڈار نے وضاحت کردی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 16 مارچ 2023 کو سینیٹ آف پاکستان کے فلور پر آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیئے گئے میرے بیان کاسیاق و سباق سے ہٹ کر حوالہ دیا جا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے ایک ساتھی سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں نے جو تبصرکیا تھااس میں، میں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کوخودمختار ملک ہونے کے ناطے اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا پورا حق حاصل ہے، کیونکہ کسی بیرونی ڈکٹیشن یعنی ہدایت کے بغیریہ ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے،، جس کو کسی بھی ذریعہ یاطریقہ سے کسی بھی طرح سے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔اس ضمن میںوضاحت کی جاتی ہے کہ کہ نہ تو آئی ایم ایف اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے ہماری جوہری صلاحیت کے حوالے سے کوئی شرط عائد کی ہے اور نہ ہی پاکستان سے کوئی مطالبہ کیا ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں تاخیر خالصتاً تکنیکی وجوہات کی بنائ￿ پر ہے، جس کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اسے جلد از جلدحتمی شکل دی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...