فیصل آباد‘ رینا لہ خورد‘ ملتان (نما ئندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی طرف سے فری آٹا لینے آئی خاتون ریلوے پھاٹک کراس کرتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ نواحی گاو¿ں 12 ون اے ایل کی 35 سالہ خاتون ناصرہ بی بی حکومت کی طرف سے مفت آٹا لینے کے لئے ریلوے لائن کراس کر رہی تھی‘ حادثہ ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد میں فری آٹا کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے پانچ خواتین زخمی ہو گئیں۔ شہری بغیر اندراج کے آٹا لے اڑے، سی پی او فیصل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیل کے مطابق کلیم شہید پارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مفت آٹا کی تقسیم کے موقع پر بھگڈر مچ گئی جبکہ متعدد شہری زبردستی ٹرک پر چڑھ کر بغیر اندراج کے آٹے کے تھیلے اپنوں کو پکڑاتے رہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مفت آٹا لینے کے لیے سم والے شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ زیادہ تر شہریوں کے پاس عام شناختی کارڈ ہیں، اس حوالے سے سی پی او علی ناصر نے کہا شہریوں کے مال و جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ملتان میں آٹا پوائنٹ پر بزرگ کو دل کا دورہ پڑا۔