کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پولیس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔ کراچی سے دو لاپتا افراد عبد المالک اور محمد عالم کے متعلق بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں لاپتا افراد مختلف کیسز میں گرفتار ہیں۔ دیگر 6 افراد کی بازیابی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے عبد المالک اور محمد عالم کے اہلخانہ کی درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کرنے حکم دیدیا۔ عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی درخواستیں 20 اپریل تک ملتوی کردیں۔
سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی
Mar 21, 2023