کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی اور ڈالر 71 پیسے سستا ہوکر 281.71 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر 2.32 روپے مہنگا ہو کر 284.03روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 286 روپے کا ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 1000 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاﺅ 858 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 7 ڈالر کم ہو کر 1982 ڈالر فی اونس ہے۔
انٹر بنک ڈالر 2.32 روپے مہنگا‘ سونا 1000 روپے تولہ سستا
Mar 21, 2023