لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وکلاکو گرفتار کرنے اور ان کے قریبی رشتہ دارعورتوں ،بچوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے ورنہ راست اقدام اٹھایا جائے گا ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ وکلاءکے گھروں پر چھاپے مارنے ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے عورتوں ، بچوں ، بوڑھوں کو ہراساں کرنے ، وکلاءاور ان کے بھائی قریبی رشتہ داروں کو غیر آئینی و غیر قانونی گرفتار کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وکلاءاور ان کے رشتہ دار وں کی غیر قانونی و غیر آئینی گرفتاریوں اور گھرون پر چھاپے مار کر عورتوں اور بچوں کر ہراساں کرنے کس سلسلہ بند کرے اور بیرسٹر حسان نیازی کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ ملک بھر کے وکلاءبرادری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی جبکہ دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔گذشتہ روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار کی سربراہی میں ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں حکومت کی جانب سے وکلاءکے خلاف کئے جانے والے اقدامات کی بھر پور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ بیرسٹر حسان نیازی کو فی الفور رہا کیا جائے۔
ہائیکورٹ بار