حکومت رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کے اقدامات کرے‘شاہدکلیم اختر


لاہور (کامرس رپورٹر) سکائی لمٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد کلیم اختر نے کہا ملک میں رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں بہت مواقع موجود ہیں‘ لیکن غیر یقینی کی صورتحال کے باعث اس کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سیکٹر کی بحالی کیلئے حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مراعات کا اعلان کرنا چاہئے۔ اس سیکٹر پر عائد ٹیکسوں میںکمی کی جائے اور ملک میں جاری بے یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جائے۔ تاکہ اس سیکٹر میں مقامی سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری  میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز نوائے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...