این ایف سی سوسائٹی کا اجلاس عام، ایجنڈا 2تھرڈ میچورٹی سے منظور


لاہور (پ ر) این ایف سی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی پارک میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر سوسائٹی راجہ عباس نے کی۔ جنرل سیکرٹری نعمان حمید بٹ نے 12 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جسے ممبران کی کثیر تعداد نے منظور کرلیا۔ ممبران نے مینجمنٹ کی جانب سے سوسائٹی میں کیے گئے اور جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا۔ ممبران نے اپوزیشن ، سٹے مافیا کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی ممبر شپ کینسل کی جائے۔ سالانہ اجلاس عام کی نگرانی محکمہ کوآپریٹو ہائوسنگ کے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ فائیو ، وقاص احمد نے کی، انسپکٹر شرافت علی ، سب انسپکٹر طارق سندھو، تنویر قادری، سلامت باجوہ بھی ہمراہ تھے۔ نان ممبر کی اجلاس میں داخلے پر پابندی تھی جنرل سیکرٹری نعمان حمید بٹ نے ایجنڈا ایٹم پیش کیے جس میں گزشتہ سالانہ اجلاس عام میں کیے گئے فیصلہ جات کی منظوری 2023 اور 2024 میں بجٹ کے حوالے سے ریونیو کی تفصیل، 18-2017 سے 21-2020 تک کے آڈٹ رپورٹس، واسا کے بلوں میں اضافہ، بلڈنگ بائے لائز میں تبدیلی، رنگ روڈ کے ساتھ پلان کی تبدیلی، ماڈل بائے لائز نمبر (1)31 درستگی اور دیگر ایجنڈا ایٹم کو ممبران نے منظور کیا۔ محکمہ کوآپریٹو کے مطابق سالانہ اجلاس عام میں 276 ممبران نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار وقاص احمد نے اعتراضات کرنے والے 10 کے قریب ممبران کی مکمل بات سننے کے بعد اجلاس کی کاروائی مکمل کی جبکہ اعتراضات کرنے والے ممبران کو حاضری کی کاپی بھی فراہم کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...