ای ارن پروگرام کے تحت ملتان میں کو-ورکنگ سنٹر قائم


لاہورر (نیوز رپورٹر) فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو سہولت دینے کیلئے پی آئی ٹی بی کے ای ارن پروگرام کے تحت ملتان میں کو-ورکنگ سنٹر کا آغاز کر دیا گیا۔ بہاولپور اور گوجرانوالہ کے بعد ملتان میں قائم ہونیوالا یہ تیسرا سنٹر ہے جہاں فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو ایک چھت تلے کام کی جگہ، مفت انٹرنیٹ، بجلی اور ٹریننگ ہال وغیرہ کی سہولتیں میسر ہونگی۔ افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے کہا کہ ای ارن پنجاب کا سب سے بڑا کو-ورکنگ نیٹ ورک ہے جبکہ پی آئی ٹی بی پنجاب کے 11 اضلاع میں ای ارن سنٹرز کھولنے کا عزم رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...