لاہور(خبرنگار)محکمہ اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور نصرا للہ گھمن کے خلاف کرپشن کیس میں فیصل آباد ریجن نے طلبی کا آخری نوٹس جاری کیا تھا۔اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے دونوں کو گزشتہ روز 10بجے طلب کیا مگر وہ آج بھی تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔فرخ حبیب پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر فیصل آباد میں مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض بھاری رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔فرخ حبیب نے فیصل آباد ستیانہ روڈ مچھلی فارم سے خانو والہ چوک تک 7.5کلومیٹر کارپٹ روڈ کے ٹھیکہ میں بھی بھاری رشوت وصول کی اور روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہو سکی۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور نصرا للہ گھمن کے خلاف فیصل آباد ریجن میں 3انکوائریاں جاری ہیں۔ جن میں پارکس اینڈ پارٹی کلچر فیصل آباد کے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض بھاری رشوت، سرکاری اراضی پر پٹرول پمپ اور فیصل آباد ستیانہ روڈ مچھلی فارم سے خانو والہ چوک تک 7.5کلو میٹر کارپٹ روڈ کے ٹھیکہ میں رشوت وصول کی ہے۔
فرخ حبیب / اینٹی کرپشن
کرپشن کیس: فرخ حبیب‘ نصراللہ گھمن طلبی کے باوجود اینٹی کرپشن پیش نہ ہوئے
Mar 21, 2023