عمران نہیں‘ ہر پاکستانی کیلئے عدالت رات 8 بجے تک کھلی رہنی چاہئے: احسن اقبال

Mar 21, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک شخص کے لئے وی ائی پی قانون ہے، دیگر لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں ہے؟ پاکستان کی عدالتیں عمران خان کے آگے بے بس نظر اتی ہیں۔ یہاں عدالت کے دروازے توڑے گئے کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ ہر پاکستانی شہری کے لئے عدالت کو رات 8بجے تک کھلا رہنا چاہیے۔ جب بھی پاکستان کی گاڑی چلنے لگتی ہے، نیازی صاحب ملک کے اندر لاقانونیت،سیاسی عدم استحکام کیوں پیدا کردیتے ہیں؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے 4 سالوں نے ملکی معیشت تباہ کی۔آج پاکستان میں ایک تماشہ لگا ہوا ہے، ریاست اس تماشے کی متحمل نہیں ہوسکتی، پاکستان عمران خان کی ناقص معاشی پالیسیوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم آئی ایم ایف سے معاہدہ دوبارہ بحال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں تمام فریقین کے لئے وہی سہولت ہونی چاہئے جو پی ٹی آئی کو دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کے لئے ایک قانون ہونا چاہئے، اگر کوئی مدعی کسی وجہ سے وقت پر عدالت میں نہیں آتا تو عدالت کو مقدمہ کو نمٹانے کی بجائے اس کا انتظار کرنا چاہئے۔
احسن اقبال

مزیدخبریں