اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے100نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 18 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پیرکوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3ہزار147ا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 100 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، مثبت شرح3.18فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 18 کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا
کرونا : مزید 100 نئے کیس ، مثبت شرح 3.18 فیصد ریکارڈ
Mar 21, 2023