اسلام آباد (این این آئی) مارگلا ہلز نیشنل پارک کی وادی شادرہ میں مردہ تیندوا پایا گیا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوے کو 11گولیاں ماری گئیں۔ اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وادی شادرہ میں ایک مردہ تیندوا پایا گیا ہے۔ جسے 11گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ حکام کے مطابق تیندوے کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مردہ تیندوے کی ویڈیو بنانے والے مقامی شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں۔
تیندوا/ قتل