افغان باشندوں کی نقل و حمل سے متعلق نئی  پالیسی: تھانوں میں اندراج لازمی قرار

Mar 21, 2023


اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے افغان شہریوں کی نقل وحرکت سے متعلق پالیسی تیار کرلی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط کردی گئی ہے، افغان باشندوں کو صوبوں اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے انٹری کرانا لازم ہوگا۔ ساتھ ہی نئے شہر جانے کا مقصد اور پتے سے بھی تھانے کو آگاہ کرنا ہوگا۔ افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا۔ بارڈر پر انٹری کے نظام کو مو¿ثر بنایا جائے گا۔ ویزا یا رہائشی اجازت نامے کی مدت ختم ہونے پر افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا۔
افغان باشندے

مزیدخبریں