لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوتوشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے نوٹسسز کےخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ آج سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں چیئرمن تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چلینج کیا ہے ۔
عمران توشہ کیس