گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بےٹری چوری کرنے کے شبہ پر ملزمان نے نوجوان کو مبےنہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نہر برد کر دےا۔ نعش کی تلاش جاری ہے۔ پولےس نے مقدمہ درج کر لےا۔ بتاےا گےا ہے کہ فےروز والہ پل کے قرےب واقع مےرج ہال مےں بارات آئی ہوئی تھی اور بارات مےں شامل ٹےوٹا ویگن کی بےٹری چوری ہو گئی۔ وےن کے ڈرائےور راشد نے ساتھےوں کے ہمراہ شک کی بناءپر نوجوان ندےم کو قابو کرنے کے بعد پہلے زبردستی اس کے کپڑے اتروائے اور بعدازاں نہر اپر چناب مےں لےجا کر اسے پانی مےں ڈبکےاں لگوا تے رہے۔ جبکہ ملزمان نے ندےم کو بےٹری واپس کرنے کےلئے مبےنہ تشدد کا نشانہ بھی بناےا۔ اس دوران نوجوان بےٹری سے متعلق کچھ معلوم نہ ہونے پر واوےلا کرتا رہا مگر ملزمان کو اس پر ترس نہ آےا اور آخر کار انہوں نے اسے نہر اپر چناب مےں پھےنک دےا، جو پانی کی لہروں کی نذر ہو گےا۔ فےروز والہ پو لےس نے مقتول کے بھائی ناظم علی کی مدعےت مےں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹےم تشکےل دےدی ہے۔
بیٹری چوری