اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)جاپان نے پاکستان میں موسم کی پیش گوئی کو بہتربنانے کے لیے اضافی 5.58 ملین امریکی ڈالر فراہم کر دئیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق حکومت جاپان نے ملتان میں موسمی نگرانی کے ریڈار کی تنصیب کے منصوبے کے لیے امدادی امداد کی رقم 2.042 بلین جاپانی ین سے بڑھا کر 2.8 بلین جاپانی ین(20.57امریکی ڈالر) کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں 31 اگست 2018 کو دونوں حکومتوں کے درمیان دستخط اور تبادلہ کیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان کی درخواست پر حکومت جاپان نے اس منصوبے کے لیے 760 ملین جاپانی ین (تقریباً 5.58 ملین امریکی ڈالر کے برابر) کی اضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔اضافی رقم کی فراہمی کے لیے پاکستان کے جاپان کے عبوری چارج ڈی افیئرز آئی ٹی او تاکیشی اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہد ے پر دستخط کیے ۔پاکستان سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ شدید طوفانی بارشوں جیسیقدرتی آفات کا شکار ہے خاص طور پر مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے نقصانات ہوتے ہیں۔جاپانی حکومت سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے 1980 کی دہائی سے موسم کی نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانے میں پاکستان کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔
ڈالر فراہم
موسم کی درست پیش گوئی،جاپان نے پاکستان کو اضافی 5.58 ملین ڈالر فراہم کر دئیے
Mar 21, 2023