اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی پر چیف جسٹس سے نہیں ان کے سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیف جسٹس کو آئین کا تحفظ کرنا ہو گا، ہم تو ان سے صرف فریاد ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا کہ گورنر کا انتخابات کی تاریخ دینے سے تعلق نہیں، مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔ کبھی ایسی نگراں حکومت نہیں دیکھی، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ماورائے قانون اقدامات کا حساب لیں گے، مشتاق غنی نے گورنر کے پی کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، 18 جنوری کو کے پی اسمبلی تحلیل ہوئی، 28 فروری کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اس کے باوجود بھی گورنر ٹس سے مس نہیں ہوئے۔
اسد قیصر