راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہے نہ IMFکی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہے نہ دوست ملکوں سے مدد مل رہی ہے آج کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کرواتا ہے یا ملتوی کرواتا ہے یہ اسکا امتحان ہے حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں اور طبلچی تک تاوان کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آٹا مفت اور پیٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے رمضان شروع نہیں ہوا اور 20 کلو آئے کا تھیلا 3100 روپے کا ہوگیا عظیم اداروں پرپورا اعتماد ہے دفاعی اثاثے کسی دباو¿ میں نہیں آئیں گے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کونہ بچاسکیں 13کے ٹولے کو کیا بچائیں گی زمان پارک پرکوئی احمق ہی چڑھائی، گرفتاریاں کرسکتا ہے.
شیخ رشید
آٹا مفت اور پٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے، شیخ رشید
Mar 21, 2023