لاہور (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ زمان پارک میں پٹرول بم اور اسلحہ کی باتیں مذاق ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ دنوں جو مسئلے اٹھائے گئے درست نہیں۔ یہ لوگ پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیں گے۔ حالیہ واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے۔ محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ اپنے الفاظ میں توازن لائے۔ نگران وزیر اعلیٰ اور آئی جی کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حسان نیازی کو اسلام آباد میں ضمانت کے باوجود عدالت سے اٹھا لیا گیا۔ ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ، تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
زمان پارک میں پٹرول بم اور اسلحہ کی باتیں مذاق ہیں: فواد چودھری
Mar 21, 2023